اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ، انڈیکس 170,884 پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام بھی تیزی کے ساتھ ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1900 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 170 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1841 پوائنٹس اضافے سے 170,884 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکرز کے مطابق جنگ جلد ختم ہونے کی امید اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جس سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US