کراچی میں مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والا 57 سالہ ملزم گرفتار

image

کراچی میں مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے 57 سالہ ملزم انصاف کو اینٹی کار لفٹنگ سیل نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی چوری کی پہلی واردات سال 2000 میں کی تھی، جس کے بعد وہ مسلسل گاڑیوں کی چوری میں ملوث رہا۔ ملزم کراچی سے چوری کی گئی گاڑیاں کوئٹہ اور بلوچستان لے جا کر فروخت کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل گلشن اقبال کی ایک مسجد کے باہر بھی ملزم کو گاڑی چوری کرتے دیکھا گیا تھا۔ ملزم کا 23 سال پرانا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور وہ 15 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US