رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو 22 ارب سے زائد کا منافع

image

ایران امریکا جنگ رکنے کی امیدوں اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مجموعی طور پر تیزی دیکھی گئی۔

ہفتے کے دوران منگل، جمعرات اور جمعہ کو مارکیٹ میں تیزی جبکہ پیر اور بدھ کو مندی رہی۔ اس دوران 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد اضافہ ہوا اور مارکیٹ 170,885 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

ہفتے کی بلند ترین سطح 171,037 جبکہ کم ترین سطح 167,442 پوائنٹس رہی۔ مارکیٹ میں ایک لاکھ 68، 69 اور 70 ہزار پوائنٹس کی تین حدیں بھی بحال ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو ہفتے کے دوران 22 ارب 49 کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22.5 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب اوسط یومیہ تجارتی حجم 29 فیصد کمی سے 45 کروڑ 23 لاکھ شیئرز جبکہ ڈالر میں اوسط یومیہ حجم 23 فیصد کمی سے 7 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US