آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سٹہ، حوالہ، ہنڈی اور سونے چاندی کے برانڈز کی نقل تیار کرنے والوں کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر قاسم شکارپوری نے کہا کہ اپنی صفوں میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جیولر کمیونٹی سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قانونی کام کرنے والے جیولرز کی مکمل حمایت کی جائے گی جبکہ سلور کے ڈپلیکیٹ برانڈز بنانے والے مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
قاسم شکارپوری کے مطابق سلور برانڈز کے اصل مالکان کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔