جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آئے مسافروں سے 75 لاکھ روپے مالیت کے 18 آئی فونز برآمد

image

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دبئی سے آنے والے دو مسافروں کے قبضے سے 75 لاکھ روپے مالیت کے 18 آئی فون پرو میکس برآمد کرلیے۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق دونوں مسافر ایمریٹس کی پروازوں کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔ ایئرپورٹ پر سامان کی اسکیننگ کے دوران کسٹمز حکام کو آئی فونز کے خالی ڈبے نظر آئے، جس پر شک گزرنے پر مسافروں کی جسمانی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ایک مسافر سے 5 اور دوسرے سے 13 آئی فون پرو میکس برآمد ہوئے۔ پاکستان کسٹمز نے تمام برآمد شدہ موبائل فونز کو کسٹمز ایکٹ کے تحت اپنے قبضے میں لے کر ضبط کرلیا ہے اور معاملے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US