سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1800 روپے سستا

image

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے کمی سے 7038 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4332 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US