پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

image

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1,800 روپے سستا ہو کر 453,936 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 کیرٹ 10 گرام سونا 1,544 روپے کی کمی کے بعد 389,176 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونے کے نرخ 1,416 روپے کی کمی کے ساتھ 356,757 روپے ریکارڈ کیے گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4,314 ڈالر پر آگیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی جہاں 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 7,008 روپے جبکہ 24 کیرٹ 10 گرام چاندی 25 روپے سستی ہوکر 6,008 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 0.30 ڈالر کمی کے بعد 65.30 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US