کراچی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و ڈکیتی کے اعداد وشمار جاری

image

کراچی میں رواں سال جنوری سے 15 ستمبر تک شہر میں گاڑی اور موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں سے متعلق اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

ان ساڑھے آٹھ ماہ کے عرصے کے دوران شہریوں کو 1 ہزار 197 گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا، جن میں چھینی گئی اور چوری کی جانے والی دونوں طرح کی گاڑیاں شامل ہیں۔

اسی مدت میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی شدید لہر دیکھنے میں آئی، جس کے تحت مجموعی طور پر 27 ہزار 137 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں۔

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ شہر میں گاڑیوں بالخصوص موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US