عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے، چاندی کی قیمتیں کم، فی تولہ سونا 4,48,336 روپے کا ہوگیا

image

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 کیریٹ فی تولہ سونا 5,600 روپے سستا ہو کر 448,336 روپے کا ہوگیا۔

24 کیریٹ 10 گرام سونے کی قیمت 4,801 روپے کمی کے بعد 384,375 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 22 کیریٹ 10 گرام سونا 4,401 روپے کمی کے ساتھ 352,356 روپے پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,258 ڈالر فی اونس درج کیا گیا۔

فی تولہ 24 کیریٹ چاندی 171 روپے کی کمی کے بعد 6,837 روپے اور 10 گرام 24 کیریٹ چاندی 147 روپے کمی کے بعد 5,861 روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.71 ڈالر کی کمی سے 63.59 ڈالر ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US