کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کاروباری سیشن کا مثبت آغاز ہوا اور کاروبار کا آغاز 186 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس مثبت سے منفی زون میں داخل ہوگیا۔
دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں جہاں 595 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی، وہیں 600 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔ بروکرز کے مطابق رول اوور ویک کے آغاز اور لانگ مارچ کے خوف کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی 171,000 پوائنٹس کی حد بحال تو ہوئی لیکن وہ برقرار نہ رہ سکی اور ہنڈریڈ انڈیکس 87 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 170,412 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوتا رہا۔