سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 12 ہزار 800 روپے سستا

image

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں ایک روز میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 128 ڈالر کمی سے 4 ہزار 156 ڈالر کا ہوگیا۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 325 روپے کمی سے 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US