عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 4,148 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے کمی سے 6,558 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟