پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ مارکیٹ کا آغاز 225 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں تقریباً 900 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔
بعد ازاں مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور 400 پوائنٹس تک کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ 169 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہونے کے باوجود یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 406 پوائنٹس کمی کے بعد 168,174 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔