فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

image

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

22 کیرٹ 10 گرام سونا 472 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 41 ہزار 904 روپے کا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,125 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب، 24 کیرٹ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 120 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 6 ہزار 368 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں چاندی 1.20 ڈالر کی کمی کے ساتھ 58.90 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US