سونے اور چاندی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 5,900 روپے کے اضافے سے 440,936 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

10 گرام سونا 5,058 روپے مہنگا ہو کر 378,031 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 22 کیرٹ 10 گرام سونے کے نرخ 4,637 روپے بڑھ کر 346,541 روپے ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 59 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,184 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

فی تولہ 24 کیرٹ چاندی 144 روپے اضافے کے بعد 6,512 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 123 روپے کے اضافے سے 5,582 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.44 ڈالر بڑھ کر 60.34 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US