ملکی و جغرافیائی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دباؤ دیکھا جا رہا ہے، کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔
کاروباری سیشن کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 939 پوائنٹس گر گیا، جبکہ دورانِ کاروبار اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 167 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہ سکی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 551 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166,538 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔