خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی دیکھی گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام شدید مندی پر ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ کا آغاز 939 پوائنٹس کی گراوٹ سے ہوا اور اتار چڑھاؤ کے باوجود مندی کا رجحان برقرار رہا۔ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,965 پوائنٹس گر کر 165,125 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ مارکیٹ 167 ہزار اور 166 ہزار پوائنٹس کی حدیں بھی کھو بیٹھی۔ مارکیٹ کے اہم شعبوں اور بڑی کمپنیوں کے حصص میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔