بینکنگ محتسب پاکستان نے رواں سال جنوری سے ستمبر تک بینک صارفین کی 29 ہزار شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مالیت کی شکایات نمٹا دیں۔
بینکنگ محتسب کے مطابق اس عرصے کے دوران دفتر کو مجموعی طور پر 33 ہزار 625 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 5 ہزار 927 شکایات وزیراعظم پورٹل کے ذریعے بھیجی گئیں۔
بینکنگ محتسب سراج الدین عزیز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی دوسرے شخص سے شیئر نہ کریں، نامعلوم یا غیرمصدقہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور مشکوک کال موصول ہونے پر فوری طور پر اپنے بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔ انہوں نے مشکوک فون نمبرز کی اطلاع نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو دینے کی بھی ہدایت کی۔