راولپنڈی: 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

image

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم پر تین ملزمان کی فائرنگ کے تبادلے میں 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزم کی شناخت ممریز عباسی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم مقتولہ بچی کا خالو تھا، جس نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ بچی مدرسے گئی تھی، جہاں سے ملزم اسے اپنے گھر لے گیا اور مبینہ طور پر اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا۔

واقعے سے قبل گلی میں ملزم کی بچی سے ملاقات اور اسے پیسے دینے کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US