’جہنم میں جلتے رہو‘، نانا پاٹیکر کی موت پر تنوشری دتہ سخت ردعمل پر ڈٹ گئیں

image

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے متعلق خبر پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک سخت پیغام جاری کیا ہے جس نے دونوں فنکاروں کے درمیان برسوں پرانے تنازع کو دوبارہ توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

تنوشری دتہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نانا پاٹیکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ 18 برس ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ رہے۔ انہوں نے اداکار کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ انہیں اپنے مبینہ اعمال کی سزا ملنی چاہیے۔

اداکارہ کا یہ ردعمل ان الزامات سے جڑا ہے جو انہوں نے 2018 میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے حوالے سے عائد کیے تھے۔ ان الزامات نے اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں خاصی بحث کو جنم دیا تھا تاہم نانا پاٹیکر نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US