مالیاتی نظام کا تحفظ: ایس ای سی پی اور نیکٹا کے اشتراک سے گائیڈ بک کا اجراء

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریگولیٹرز اور سیکیورٹی اداروں کے لیے ٹارگٹڈ فنانشل سینکشنز (ٹی ایف ایس) گائیڈ بک جاری کردی ہے۔

کراچی میں جاری کردہ اس گائیڈ بک میں صارفین اور حقیقی مالکان کی اسکریننگ کے عملی طریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ گائیڈ بک میں ممکنہ میچ کی جانچ، اثاثے فوری منجمد کرنے اور بروقت رپورٹنگ کی واضح ہدایات موجود ہیں۔

Your browser does not support viewing PDFs inline. Download the PDF instead.

ایس ای سی پی نے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مالیاتی نظام کے تحفظ اور مالی خدمات کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے واضح طریقہ کار، باقاعدہ اسکریننگ اور مؤثر کمپلائنس کنٹرولز اپنائیں۔

یہ گائیڈ بک ایس ای سی پی اور نیکٹا کے مشترکہ آگاہی سیشنز کے بعد جاری کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US