اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 165,777 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شارٹ ٹرم ڈیلی ٹریڈنگ کے باعث ابتدائی تیزی زائل ہوگئی اور کاروبار کا اختتام منفی انداز میں ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ تیزی 900 پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گئی تاہم منافع سمیٹنے کے بعد سرمایہ کار سائیڈ لائن ہوگئے۔

مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کے باعث 166 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس 165 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 348 پوائنٹس کی کمی سے 165,777 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے پیشِ نظر سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US