مالی فراڈ کے خلاف ایس ای سی پی کا بڑا اقدام، نیا تحقیقاتی یونٹ قائم

image

ملک میں بڑھتے مالی جرائم اور فراڈ اسکیموں کی روک تھام کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ قائم کردیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق نیا یونٹ پونزی اور پرامڈ اسکیموں، بغیر لائسنس ڈپازٹ لینے اور قرض دینے والی کمپنیوں سمیت مشکوک مالی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ سوشل میڈیا، ڈیجیٹل اشتہارات اور خبروں میں بھی فراڈ کے ممکنہ شواہد تلاش کیے جائیں گے۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے مطابق یونٹ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کرکے سرمایہ کاروں کی جمع پونجی کو نقصان سے بچانے میں مدد دے گا۔ یہ یونٹ براہ راست چیئرمین ایس ای سی پی کی نگرانی میں کام کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US