پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے، جہاں مالیاتی اداروں کی جانب سے ریفائنری اور بلوچپس شیئرز میں خریداری کے باعث 165000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔
کارروائی کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 641 پوائنٹس بڑھ کر 165417 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 853 پوائنٹس کی تیزی اور 716 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی و جغرافیائی صورتحال اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سرمایہ کار تاحال محتاط رویے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔