انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

image

مالی سال 26-2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 15 اکتوبر مقرر ہے تاہم ٹیکس گزاروں اور ٹیکس بارز نے تاریخ میں مزید توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔

لاہور ٹیکس بار نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین ایف بی آر اور وزیر خزانہ کو خط لکھ کر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے پہلے ہی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جاچکی ہے جس کے تحت 15 اکتوبر کو آخری روز قرار دیا گیا ہے۔

نئی درجہ بندی کے تحت لیٹ فائلر کی کیٹیگری ختم کردی گئی ہے اور اب صرف فائلر اور نان فائلر کی درجہ بندی برقرار رہے گی۔ مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد فائلر کی سہولت سے محروم ہوسکتے ہیں جبکہ تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں پر نئے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

مقررہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کو چھ ماہ تک جائیداد کی خرید و فروخت نہ کرنے سے متعلق انڈرٹیکنگ بھی دینا ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US