یورپی یونین ممالک سے ترسیلات زر میں پہلی سہ ماہی کے دوران 10 فیصد اضافہ

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 1.405 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 1.280 ارب ڈالر تھا۔

ستمبر 2026 کے دوران یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 448 ملین ڈالر رہا جو اگست 2026 کے 496 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد کم لیکن گزشتہ سال ستمبر کے 422 ملین ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

نیز جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر 14 فیصد اضافے کے ساتھ 10.875 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.537 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US