پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام، 166 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رہا ہنڈریڈ انڈیکس 768 پوائنٹس اضافے کے بعد 166,186 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 383 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 1,460 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں 166 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

اسٹاک بروکرز کے مطابق آخری کاروباری گھنٹے میں منافع کے حصول کے لیے حصص کی فروخت کے باعث تیزی کی رفتار میں کمی آئی۔ مالیاتی اداروں کی جانب سے ریفائنری اور بلیو چِپ کمپنیوں کے حصص میں خریداری نے مارکیٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US