فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے 31 اکتوبر مقرر کردی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق تجارتی تنظیموں کی درخواست پر تاریخ میں توسیع کی گئی۔ اس سے قبل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 15 اکتوبر کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملک میں اب تک 68 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں، جن میں 45 لاکھ سے زائد غیر تنخواہ دار افراد جبکہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد شامل ہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 52 لاکھ سے زیادہ تھی۔
چھوٹے دکانداروں کی ٹیکس اسکیم کے تحت 1,473 تاجروں نے گوشوارے جمع کرائے، جبکہ مجموعی طور پر 2,875 دکاندار اس اسکیم میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔