پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 166,441 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز کاروبار کے دوران خریداری کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث دوسرے کاروباری سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس 255 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 166,441 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریوں کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ اے آر ایل، حبکو، ماری، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے حصص بھی مثبت زون میں رہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 31 اکتوبر 2026 مقرر کردی، جس سے ٹیکس دہندگان کو مزید دو ہفتے مل گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US