بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور مکئی سستی، گندم اور کاٹن کی قیمتوں میں اضافہ

image

بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.48 ڈالر کی کمی کے بعد 97.49 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے سودے 0.49 ڈالر گھٹ کر 105.43 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 0.25 ڈالر کی کمی کے بعد 477.75 ڈالر فی بشل پر آگئی، تاہم گندم کی قیمت میں 4.50 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 665.50 ڈالر فی بشل ہوگئی۔

اس کے علاوہ کاٹن کی قیمت بھی 0.16 ڈالر بڑھ کر 80.22 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US