پاکستانی فری لانسرز نے ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ برآمدی آمدن حاصل کرلی، جس سے ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی جو سالانہ بنیاد پر 49 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 11 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران فری لانسرز نے مجموعی طور پر 55 کروڑ ڈالر کمائے جبکہ پہلی سہ ماہی میں برآمدی آمدن میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 2025-26 کے دوران ایک ارب 76 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔