حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور یہ 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17، 18 اور 19 اکتوبر کے لیے ہوگا۔