کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

image

بھارتی فلمساز اور معروف میزبان کرن جوہر نے اپنے مشہور شو ’کافی ود کرن‘ کے دوران استعمال ہونے والے مخصوص مگ کا راز کھول دیا، جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

کرن جوہر کے ہاتھ میں نظر آنے والے اس مگ میں موجود مشروب کے بارے میں مداح طویل عرصے سے تجسس کا شکار تھے۔ حال ہی میں پروگرام کے دوران اداکارہ کرشمہ کپور نے ان سے سوال کیا کہ وہ شوٹنگ کے دوران اپنے مخصوص مگ میں کیا پیتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ وہ مگ میں بلیک کافی نہیں بلکہ ڈائٹ کولڈ ڈرنک پیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ’کافی ود کرن‘ کا نیا اور آخری سیزن 14 اکتوبر کو شروع ہوا، جس کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US