عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

image

بالی ووڈ اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کیے جانے پر عامر خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم ساز کرن راؤ ان کے دفاع میں سامنے آگئیں اور پولیس کی کارروائی کو غلط قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس دیے جانے کے بعد شوبز انڈسٹری اور ان کے قریبی حلقوں میں ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کرن راؤ کا کہنا ہے کہ عمران خان کئی دہائیوں سے بھارت میں رہ رہے ہیں، یہیں کام کر رہے ہیں اور بالی ووڈ کا اہم حصہ ہیں۔ ان کے مطابق احتجاج میں خاموشی سے شرکت پر اتنا سخت قدم اٹھانا درست نہیں۔

دوسری جانب حکام کا مؤقف ہے کہ امریکی پاسپورٹ اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ رکھنے والے غیر ملکی شہری بھارت میں سیاسی یا عوامی احتجاج میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اسی بنیاد پر عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔

ادھر عمران خان کی قانونی ٹیم نے پولیس نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US