کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

image

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کو شادی کے لیے ان کی رضامندی حاصل کرنے میں خاصی کوشش کرنا پڑی تھی۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما کے پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کے دوران دونوں فنکاروں نے اپنی محبت اور شادی سے متعلق چند یادگار لمحات کا ذکر کیا۔

گفتگو کے دوران کرینہ نے بتایا کہ سیف نے پہلی مرتبہ ممبئی میں ان کے سامنے شادی کی خواہش ظاہر کی، تاہم اس وقت وہ کوئی فیصلہ نہ کرسکیں۔ بعد میں یونان میں بھی انہیں یہی پیشکش کی گئی لیکن اداکارہ نے دوبارہ انکار کردیا۔

بالآخر پیرس میں جب سیف نے ایک مرتبہ پھر زندگی بھر ساتھ نبھانے کی بات کی تو کرینہ نے ان کا ہم سفر بننے پر آمادگی ظاہر کردی۔

اہلیہ کی بات سنتے ہوئے سیف نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ممبئی میں ہی ان کی درخواست قبول کرلی جاتی تو سفر پر خرچ ہونے والی خاصی رقم بچ سکتی تھی۔ ان کے اس تبصرے سے پروگرام میں خوش گوار ماحول پیدا ہوگیا۔

یاد رہے کہ دونوں ستاروں کے درمیان قربت کا آغاز 2007 میں فلم ’ٹشن‘ کے سیٹ پر ہوا تھا۔ تقریباً پانچ سال کے تعلق کے بعد اکتوبر 2012 میں انہوں نے ممبئی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس مشہور فلمی جوڑے کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔ شادی کے کئی سال گزرنے کے باوجود دونوں کی نجی زندگی اور باہمی تعلق مداحوں کی دلچسپی کا موضوع بنے رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US