پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 350 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 359.99 پوائنٹس کی کمی سے 166,059.72 پوائنٹس پر آگیا۔
آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ اور تیل و گیس سمیت اہم شعبوں کے حصص میں مندی دیکھی گئی، جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کمی نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا۔