ستمبر 2026: بینکوں کے ڈیپازٹس، قرضوں اور سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر اضافہ

image

ستمبر 2026 کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم ماہانہ بنیاد پر سرمایہ کاری میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2026 کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کا حجم 16 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 40.82 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ ستمبر 2025 کے اختتام پر یہ حجم 35.21 ٹریلین روپے تھا، نیز اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر کے دوران ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔

اسی طرح ستمبر 2026 کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 14.3 فیصد سالانہ اور 6 فیصد ماہانہ اضافے کے بعد 15.38 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں یہ حجم 13.45 ٹریلین روپے تھا۔

علاوہ ازیں بینکوں کی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 12.1 فیصد سالانہ اضافے سے 40.13 ٹریلین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال ستمبر میں 35.81 ٹریلین روپے تھا، تاہم اگست 2026 کے مقابلے میں اس میں ماہانہ بنیاد پر 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ستمبر 2026 میں قرضوں کے مقابلے میں ڈپازٹس کا تناسب 37.7 فیصد رہا جو اگست 2026 میں 37 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 38.2 فیصد تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US