اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 165,966 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 453 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 500 پوائنٹس سے زائد گر گیا۔ دورانِ ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ جاری رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں رہا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 886 شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 8 ارب 25 کروڑ 97 لاکھ 6 ہزار 643 روپے رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US