پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، کمپنیوں کے حصص میں اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 141.53 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 107.61 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں کاروبار میں مزید تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 406 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 372 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچا۔

کاروبار کے ابتدائی سیشن میں 11 کروڑ 63 لاکھ 20 ہزار حصص کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 5.33 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی سیشن میں 233 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 201 میں کمی جبکہ 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور کے الیکٹرک نمایاں رہے، جبکہ پیراماؤنٹ اسپننگ ملز، ازگارڈ نائن کے نان ووٹنگ حصص اور یونی کیپ مضاربہ نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں شامل رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US