بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے اداکار ٹائیگر شروف پر ہونے والے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹائیگر جیسے فٹ اور ورزش پر توجہ دینے والے شخص کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے تو یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے کہا کہ پوری دنیا ٹائیگر اور جیکی شروف سے محبت کرتی ہے، اس لیے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جیکی شروف ان کے بچپن کے دوست ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ حالات جلد مکمل طور پر ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ٹائیگر شروف خیریت سے ہیں جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والا ڈرائیور بھی اب صحت یاب ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی کے علاقے جوہو میں فٹ بال میچ کے بعد روانہ ہونے والے ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اداکار محفوظ رہے تھے جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔