معافی مانگو ورنہ نتائج بھگتو! سلمان خان کے لیے پھر دھمکی آمیز پیغام

image

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے ایک بار پھر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیش بشنوئی نے اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ بیان ذاتی حیثیت میں نہیں بلکہ گینگ کے مؤقف کے طور پر دے رہے ہیں۔

رمیش بشنوئی کے مطابق لارنس بشنوئی کی سلمان خان سے ذاتی دشمنی نہیں بلکہ تنازع بشنوئی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو معافی مانگ کر معاملہ ختم کرنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور بشنوئی گینگ کے درمیان تنازع 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے مقدمے سے جڑا ہوا ہے۔ دوسری جانب ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US