منور فاروقی کی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں آمد، سوشل میڈیا پر چرچے

image

بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی اپنی اہلیہ کے ہمراہ معروف سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ المعروف مسٹر فیصل کی شادی کے استقبالیے میں شریک ہوئے جہاں دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔

ویڈیو میں منور فاروقی کو اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں پہنچتے اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی ایک ساتھ تقریب میں آمد نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی دونوں کی جھلک دیکھنے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ منور فاروقی بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں اور بگ باس 17 جیتنے کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا جبکہ مسٹر فیصل بھی اپنے ڈیجیٹل مواد اور سوشل میڈیا ویڈیوز کے باعث بڑی تعداد میں مداح رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US