پٹاخہ پکچرز کی تقریب: عائزہ خان کا لباس سوشل میڈیا پر بحث کا نیا موضوع بن گیا

image

معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو شرمین عبید چنائے کے پروڈکشن ہاؤس ’پٹاخہ پکچرز‘ کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں پہنے گئے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی جہاں وہ سفید رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں نظر آئیں۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے اس انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ماضی میں اداکارہ نسبتاً سادہ لباس کا انتخاب کرتی تھیں۔

کچھ صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عائزہ پہلے بغیر آستین کے لباس نہ پہننے سے متعلق بات کرتی تھیں لیکن اب ان کا انداز تبدیل ہوچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US