سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری! قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ

image

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے خوشخبری، مختلف سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر شرح منافع بڑھا دی گئی، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

نئی شرحوں کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 11.60 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 11.76 فیصد سے بڑھا کر 12.12 فیصد کردیا گیا ہے۔

اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح منافع 12.72 فیصد سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US