پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سوئی ناردرن اور سدرن کی مجموعی مقامی گیس دستیابی ایک ارب چالیس کروڑ مکعب فٹ ہے جبکہ سردیوں میں اکیلے پنجاب کی گیس ضرورت ایک ارب مکعب فٹ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
سردیوں کے دوران ایل این جی کے اٹھارہ کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور قطر سے سستی ایل این جی کی درآمد کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ اسپاٹ ایل این جی کی خریداری میں تیس ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو آخری حد ہوسکتی ہے۔