دیپیکا پڈوکون کی دوسری بیٹی کا نام سامنے آگیا، جانیں ننھی پری کو کیا نام دیا گیا؟

image

بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کا نام ’دیوی پڈوکون سنگھ‘ رکھ دیا۔

اداکارہ نے مذہبی تہوار کے موقع پر انسٹاگرام پر فیملی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ تصویر میں دیپیکا نومولود بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ خاندان کے تمام افراد سنہری لباس میں نظر آ رہے ہیں۔

پوسٹ کے بعد بالی وڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ جوڑے کی بڑی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ہے جبکہ دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US