نیپالی سنسر بورڈ کا اہم فیصلہ: پاکستان مخالف مواد پر بھارتی فلم کی نمائش سے انکار

image

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور اداکارہ سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’اڑتا تیر‘ کو پاکستان مخالف ہونے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور نیپال نے بھی اس فلم کی عوامی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بھارتی فلم کو ریلیز سے قبل ہی عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیپال کی وزارتِ مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے قومی سنیما ایکٹ کے تحت اس بھارتی فلم کو ملک میں نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

بیان کے مطابق قانون کے تحت سنسر بورڈ ایسی فلموں کو منظوری نہیں دے سکتا جو ملکی سلامتی، امن و امان یا دوست ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو نقصان پہنچانے کا سبب بنیں۔

نیپالی سنسر بورڈ نے مواد کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ فلم کا مواد ممنوعہ زمرے میں آتا ہے۔

دوسری جانب اس فلم میں پاکستان مخالف موضوع کو مرکزی حیثیت دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے اور بالی ووڈ کے بار بار پاکستان کو فلموں کا موضوع بنانے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کا یہ رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

واضح رہے کہ آکاش کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 23 اکتوبر کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US