قطر سے پاکستان کو اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول

image

پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگو موصول ہوگیا، جس کے بعد سسٹم میں گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو اکتوبر میں اب تک قطر سے 2 ایل این جی کارگوز مل چکے ہیں۔ حکام کی کوشش ہے کہ مہنگے اسپاٹ مارکیٹ کارگوز خریدنے سے بچا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت قطری ایل این جی کی قیمت 14 سے 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ اسپاٹ مارکیٹ میں یہی قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US