برقع پہن کر مسجد پہنچنے والی ملائکہ اروڑا کی تصاویر وائرل، ساتھ موجود شخص کون ہے؟

image

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنے منفرد انداز کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں، لیکن اس مرتبہ وجہ ان کا فیشن نہیں بلکہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ ہے۔ اداکارہ مسجد میں سر اور جسم ڈھانپے ہوئے لباس میں نظر آئیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔

ملائکہ اروڑا نے مسجد کی خوبصورتی اور پُرسکون ماحول سے متاثر ہو کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بعض مقامات انسان کو خاموشی سے سوچنے کا موقع دیتے ہیں جبکہ کچھ جگہیں دل پر گہرا اثر چھوڑتی ہیں، لیکن یہ مسجد دونوں خوبیوں کا حسین امتزاج ہے۔

اس دورے میں اداکارہ کے ہمراہ معروف یوگا ماہر اور کاروباری شخصیت سرویش ششی بھی موجود تھے۔ دونوں کی ایک ساتھ تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے درمیان ممکنہ تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، تاہم کسی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا ماضی میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ اپنے تعلق اور بعد ازاں علیحدگی کے باعث بھی خبروں میں رہی ہیں۔ اب ابوظہبی کے اس دورے نے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US