فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی، چاندی بھی سستی ہوگئی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,000 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424,536 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 6,001 روپے گھٹ کر 363,971 روپے اور 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 5,501 روپے کمی کے بعد 333,652 روپے پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,020 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا، جہاں 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 221 روپے کی کمی سے 5,865 روپے اور 10 گرام چاندی 189 روپے کمی کے ساتھ 5,028 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 2.21 ڈالر کی کمی کے بعد 53.87 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US